پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شادی کرلی ہے۔
گزشتہ کچھ روز سے اس حوالے سے خبریں گردش میں ہیں کہ حریم شاہ نے حال ہی میں کسی سیاستدان سے شادی کی ہے ۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حریم شاہ نے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کی ہے البتہ شوہر کا نام واضح نہیں کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہرآج سندھ اسمبلی کےاجلاس میں بھی موجود تھے، ایک ہفتہ پہلےمیری شادی ہوئی ہے، میرےشوہرکےقریبی دوستوں کوشادی کاعلم ہے، جب وہ اپنی بیوی کوراضی کرلیں گےتونام بتادوں گی، میرے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں وہ پہلی بیوی کو راضی کریں گے، میری جس سےشادی ہوئی ہے وہ رکن سندھ اسمبلی ہیں۔
ٹک ٹاکر کی جانب سے شادی کی خبروں کی تصدیق بھی کردی گئی ہے جس پر ان کے مداحوں نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے شوہر کا نام بتانے کا مطالبہ کیا ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
