
بالی ووڈ کنگ کے فلم انڈسٹری پر حکمرانی کے سنہرے 30 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری میں اس شاندار اور کامیاب سفر کے مکمل ہونے پر شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کی محبت اور حمایت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
[amazonad category=”Mobile”]
انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر میں مداحوں کے لئے لکھا ہے کہ ’کام کرتے ہوئے ابھی دیکھا کہ آپ نے مجھ پر تقریباً 30 سال محبت کی بے پناہ بارش کی۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’احساس ہوا کہ آپ لوگوں کو انٹرٹین کرنے میں میری آدھی سے زیادہ زندگی گزر گئی ہے۔‘
Been working. Just saw the ’overwhelmed ness’ of the lov of nearly 30 yrs u r showering on me here. Realised it’s more than half my life in the service of hoping to entertain u all. Will take out time tomorrow & share some love back personally. Thx needed to feel loved….
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 24, 2021
دوسری جانب بھارت کے سب سے بڑے اور مشہور فیشن اور انٹرٹینمنٹ میگزین فلم فیئر نے بھی شاہ رُخ خان کی بھارتی فلم انڈسٹری کے لئے 30 سالہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
فیشن میگزین فلم فیئر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر اداکار کی ایک یادگار تصویر کے ساتھ خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔
It’s been 29 years to the release of #ShahRukhKhan’s first movie, Deewana. Here’s celebrating the actor whose success story continues to inspire us all. pic.twitter.com/mezzJLcySh
— Filmfare (@filmfare) June 24, 2021
واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان نے اپنے فلمی سفر کا آغاز فلم ’دیوانہ‘ سے کیا تھا جو کہ جون 1992ء میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں انہوں نے اداکار رشی کپور اور اداکارہ دیویا بھارتی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور فلم فیئرایوارڈز کی جانب سے ’بیسٹ میل ڈیبیو ایوارڈ‘ بھی حاصل کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News