
پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے پاکستان کی لیجنڈری گلوکارہ میڈم نور جہاں کی غزل گا کر مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سجاد علی کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ ملکۂ ترنم نور جہاں کی گائی ہوئی ایک غزل گا رہے ہیں۔
[amazonad category=”Auto”]
انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ ابھی انہیں ایک غزل یاد آ گئی تو سوچا کہ کیوں نہ اسے اپنے فالوورز کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
سجاد علی کا ویڈیو کے کیپشن میں بتانا تھا کہ میڈم نور جہاں کی گائی ہوئی یہ غزل استاد نظرحسین کی جانب سے کمپوز کی گئی تھی جبکہ اسے ضیاء جالندھری نے لکھا تھا۔
واضح رہے کہ سجاد علی کی اس ویڈیو پر تا حال ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں جس میں مداحوں کا سجاد علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ نے میڈم نور جہاں کی غزل گا کر اُن کے پرستاروں کی یادیں تازہ کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News