Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں بھی شہناز شیخ اور مرینہ خان کی جوڑی کے چرچے

Now Reading:

بھارت میں بھی شہناز شیخ اور مرینہ خان کی جوڑی کے چرچے

35 سال بعد بھی ایک ساتھ ٹی وی اسکرین پر آنے والی پی ٹی وی کی معروف بہنوں کی  جوڑی کے بھارت میں بھی چرچے ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اچانک سے زیرگردش مرینہ اور شہناز شیخ کی تصویریں جب بھارتی صحافی اور مصنفہ برکھا دت تک پہنچیں تو انہوں نے بھی اس باکمال جوڑی کی تعریف کردی۔

[amazonad category=”Mobile”]

انہوں نے ٹوئٹر پر ماضی کا اور حالیہ فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے پاکستانی ڈراموں ’تنہائیاں‘ اور ’دھوپ کنارے‘ کی کھل کر تعریف کی۔

ایک اور ٹوئٹ میں برکھادت نے لکھا کہ ’دھوپ کنارے کو کوئی کیسے بھول سکتا ہے، اس وقت ہر لڑکی کا واحد کَرش ڈاکٹر احمر ہوتے تھے، اور وہ اسی امید پر رہتی تھی کہ کوئی ڈاکٹر احمر کی طرح اس کے لئے بھی فیض کی نظم کے اشعار ’جیسے ویرانے میں چُپکے سے بہار آجائے‘ پڑھے۔

Advertisement

 

واضح رہے کہ ماضی کے مقبول ترین ڈرامے تنہائیاں میں ’زویا‘ اور ’سنیا‘ کا لازوال کردار ادا کرنے والی شہناز شیخ اور مرینہ خان جلد پی ٹی وی کے ایک شو میں 35 برس بعد ساتھ شرکت کریں گی۔

خیال رہے کہ یہ مقبول جوڑی عاصم یار تیوانہ کے پی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ٹاک شو ’اسٹار این اسٹائل‘ میں ساتھ نظر آئیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر