
بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ایک مرتبہ پھر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کو دوبارہ سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا جس باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دلیپ کمار کو گزشتہ روز ممبئی کے ہندوجا اسپتال لایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دلیپ کمار کو کچھ دنوں پہلے ہی اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے جب میڈیکل ٹیسٹ میں ان کے پھیپھڑوں میں پانی بھر جانے کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کے خون میں آکسیجن کی سطح بھی کم ہوگئی تھی۔
[amazonad category=”Mobile”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News