ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے ہیرو انگین التان سے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کاشف ضمیر ٹک ٹاکر اور ریکارڈ یافتہ ہے۔
[amazonad category=”Electronics”]
انھوں نے بتایا کہ ملزم کے گھر سے بلیو لائٹ اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزم کے خلاف ترک اداکار کی درخواست پر تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہے۔
پولیس کے مطابق ترک اداکار نے بذریعہ ای میل آئی جی پنجاب کو درخواست بھیجی تھی۔
ڈی ایس پی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم کاشف کے خلاف سیالکوٹ اور لاہور میں فراڈ کے 6 مقدمات بھی درج ہیں۔
واضح رہے کہ ملزم نے 9 کروڑ روپے کے جعلی چیک اور ڈرافٹ بناکر ترکی بھیجے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News