
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ماڈل و اداکارہ حمائمہ ملک نے گلوکارہ مومنہ مستحسن کو ایک ایڈوائس دی ہے۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں حمائمہ ملک نے مومنہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب عورتوں کا ایک الگ مقام اور جگہ ہے۔
حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ لوگوں کے پہناؤ اور رہن سہن سے لوگوں کی اہمیت اورکردار کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ہے۔
حمائمہ نے کہا ہے کہ عورت چاہے انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہو یا پھر عام خاتون ہو ہر کسی کی اپنی ایک جگہ ہے لیکن سب کی اہمیت برابر ہے۔
خیال رہے کہ گلوکارہ کو ایڈوائس کرتے ہوئے حمائمہ ملک نے اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے اس حوالے سے بات کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News