
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف فلم ڈائریکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ مندرا بیدی کے شوہر اور بھارتی ڈائریکٹر راج کوشل دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔
معروف فلم ڈائریکٹر راج کوشل 50 سال کی عمر میں آج کی صبح ساڑھے چار بجے انتقال کر گئے۔
راج کوشل کی ہدایتکاری میں بننے والی فلموں میں اینتھنی کون ہے، پیار میں کبھی کبھی اور شادی کا لڈو سمیت دیگر شامل ہیں۔
خیال رہے کہ مندرا بیدی اور راج کوشل کی شادی 1999 میں ہوئی تھی، ان کے دو بچے تارا اور ویر بھی ہیں۔ انہوں نے 4 سالہ بیٹی تارا کو گزشتہ برس جولائی میں گود لیا تھا۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News