
پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ ایمن ناراض ہو جائے تو خود بھی خاموش رہ کر نخرے دکھاتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق اداکار حال ہی میں ایک ویب شو میں جلوہ گر ہوئے جہاں میزبان کے سوال پر منیب بٹ نے یہ انکشاف کیا کہ ہم دونوں کے درمیان ایمن ناراض ہوتی ہے اور میں مناتا ہوں۔
[amazonad category=”Electronics”]
منیب بٹ نے بتایا کہ ایمن جب ناراض ہوتی ہے تو میں تھوڑی دیر کے لیے خاموش ہو جاتا ہوں اور بات ہی نہیں کرتا، نخرے دکھاتا ہوں۔
منیب کے جواب پر میزبان نے کہا کہ ناراض وہ ہوتی ہیں اورنخرے آپ دکھاتے ہیں؟ اس پر اداکار نے میزبان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ سخت لڑکے لڑکیوں کے آگے پگھلتے نہیں ہیں کیوں کہ جو لڑکے پگھل جاتے ہیں وہ کچھ نہیں کپاتے پھر۔
اداکار نے مزید بتایا کہ اگر میں ناراض ہوجاؤں تو ایمن مجھے دیکھ کر ہنسنے لگ جاتی ہے اور پھر میں مان جاتا ہوں اور خود بھی ہنسنے لگ جاتا ہوں۔
واضح رہے کہ 22 سالہ ایمن خان اور 29 سالہ منیب بٹ کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور اِن دونوں فنکاروں کی ایک بیٹی بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News