Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا جینیفر اینسٹن شادی کرنے والی ہیں ؟

Now Reading:

کیا جینیفر اینسٹن شادی کرنے والی ہیں ؟

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جینیفر اینسٹن نے شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں شادی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔

غیر ملکی جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے جینیفر اینسٹن نے اداکار بریڈ پٹ اور جسٹن تھیروکس کے ساتھ اپنی پچھلی ناکام شادیوں کے بارے میں بھی بات کی اور مستقبل میں شادی کے منصوبے پر بھی روشنی ڈالی ہے۔

[amazonad category=”Auto”]

انہوں نے کہا کہ وہ صرف ڈیٹنگ یا کسی کے ساتھ باہر آؤٹنگ پر جانے جیسی عام طریقوں کو ترجیح دیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ ایک دلچسپ ساتھی تلاش کرنے اور صرف ایک خوشگوار زندگی گزارنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

Advertisement

ان کا شادی کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ قانونی دستاویزات کے ذریعے کسی رشتے میں بندھنا ضروری نہیں سمجھتیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’صرف ایک مشہور شخصیت ہونے کے ناطے، بہت سی حیرت انگیز چیزیں زندگی میں آتی ہیں لیکن اس کے ساتھ بہت سے سخت حالات بھی آتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’بعض اوقات آپ گھر والوں کو یا لوگوں کے سوالوں کے جواب نہیں دے سکتے جیسے کہ کیا آپ کے بچے ہو رہے ہیں؟ کیا آپ شادی کر رہے ہیں؟ آخر کتنے سال لگیں گے ایسی مضحکہ خیز چیزوں کو نظر انداز کرنے میں؟‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر