پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے نادیہ جمیل کے بارے میں کہا کہ انہوں نے ہمت کے ساتھ کینسر جیسی بیماری کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ہمایوں سعید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نادیہ جمیل کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے۔
Alhamdulillah. Proud of you my friend for fighting your illness with resilience & emerging out of it like a true champ! May Allah bless you & give you loads of happiness & a long and healthy life ❤️ @NJLahori pic.twitter.com/1aplsqWd75
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) June 23, 2021
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’الحمدللّٰہ، ہمت کے ساتھ بیماری سے لڑنے اور ایک حقیقی فاتح کی طرح اس سے باہر نکلنے پر مجھے آپ پر فخر ہے ،میری دوست۔
[amazonad category=”Electronics”]
ہمایوں سعید نے نادیہ جمیل کے لئے دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اللّٰہ پاک آپ کو سلامت رکھے اور آپ کو خوشیاں اور لمبی صحت مند زندگی عطا کرے۔
واضح رہے کہ نادیہ جمیل نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے کینسر کے تمام تر ٹیسٹ کلیئر ہیں اور اب وہ مکمل طور پر کینسر فری ہونے پر خوش ہیں اور اللّٰہ کی شکر گزار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News