
ڈبلیو ڈبلیو ای کے ’ڈیڈ مین‘ ریسلر دی انڈر ٹیکر نے بھارتی اداکار اکشے کمار کو فائٹ کے لئے چیلنج کردیا ہے۔
[amazonad category=”Electronics”]
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار اکشے کمار کچھ روز قبل اپنی فلم ’کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘ کے 25 سال مکمل ہونے پر جشن منا رہے تھے ،انہوں نے میم کے طور پر ریسلر براک لزنر،ٹرپل ایچ اور رومان رينز کے ساتھ اپنی تصویر ٹوئٹ کیں اور لکھا کہ ’جو دی انڈر ٹیکر کو شکست دے چکے ہیں وہ اپنا ہاتھ اٹھائیں۔
A hilarious note to mark 25 years to the release of #KhiladiyonKaKhiladi tomorrow!
A fun fact though: it was wrestler Brian Lee who played The Undertaker in the film 😊 pic.twitter.com/w7J5z3QGBQAdvertisement— Jolly Mishra – Asli Jolly from Kanpur (@akshaykumar) June 13, 2021
اکشے کمار کا یہ ٹوئٹر پوسٹ جب معروف ریسلر دی انڈر ٹیکر تک پہنچا تو انڈر ٹیکر نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے اکشے کمار کے لئے لکھا کہ جب وہ فائٹ کے لئے تیار ہو جائیں تو مجھے بتا دیں۔
اکشے کمار ریسلر کے ردعمل پر یہ کہہ کر پتلی گلی سے نکل لئے کہ وہ اپنی انشورنس چیک کر لیں پھر بتائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News