پاکستانی اداکارہ منال خان نے اپنی منگنی کے بعد مداحوں کی جانب سے بڑی تعداد میں ٹیگ ہونے سے تنگ آنے پر پرائیویسی لگا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکارہ کو ان کے مداح مختلف ویڈیوز اور تصاویر میں ٹیگ کرتے تھے اور پسندیدگی کا اظہار کرتے تھے اور محبت کا اظہار کرتے تھے۔

منال خان نے تنگ آکر اب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو کسی بھی پوسٹ پر ٹیگ ہونے سے روک دیا ہے۔
اکاؤنٹ کی سیٹنگ تبدیل کرنے کی وجہ سے صارفین اگر انہیں کسی پوسٹ پر ٹیگ کرنا چاہیں تو بھی نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ منگنی کے بعد پارٹی کرنے پر منال خان گزشتہ روز سے شدید تنقید کی زد میں تھیں اور صارفین کہہ رہے ہیں کہ اداکارہ نے پارٹی کی وائرل ویڈیو پر وضاحت دینے کے بجائے ٹیگ کا آپشن ہی بند کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News