
برطانیہ میں کورونا کے حوالے سے جو کیسسز ہیں ان میں نمایاں اضافہ نظر آرہا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں پچھلے چند روز سے کورونا کیسسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
گزشتہ روز 7300 کے قریب نئے کیسسز سامنے آئے ہیں جبکہ آج یہ تعداد بڑھ کر 8125 تک پہنچ گئی ہے۔
آج برطانیہ میں 17 لوگ جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق اس وقت برطانیہ میں 90 فیصد جو کیسسز ہیں وہ انڈین ویرینٹ کے ہیں۔
برطانیہ میں بڑھتے کیسسز کی وجہ سے یہاں کے میڈیکل ایڈوائزر نے حکومت کو یہ مشورہ دیا ہے کہ حکومت 21 جون سے جو کورونا کے حوالے سے پابندیاں ختم کر رہی تھی وہ نہ کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News