
اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ شاہد محمود کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری فیملی کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی ہے ،میری فیملی پاکستان میں محفوظ نہیں ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
انہوں نے کہا کہ شاہد محمود کے ساتھ کوئی کاروبار نہ کرے یہ ایک فراڈ اور مجرم ہے۔
میرا نے یہ بھی کہا کہ اگر سی سی پی او لاہور بروقت کارروائی نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان ہوتا ۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ میری والدہ کو مار کر پراپرٹی ہتھیانا چاہتے ہیں۔
میرا نے کہا کہ شیخ رشید کو بھی شاہد محمود کے خلاف درخواست دے دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پراپرٹی پر کورٹ سے اسٹے آرڈر لے لیا ہے ۔
میرا نے یہ بھی کہا کہ پانچ ایف آئی آر کٹ چکی ہیں ،پولیس کی شکرگزار ہوں جنہوں نے بروقت کارروائی کی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی ہوتی تو میری فیملی کے ساتھ یہ نہ ہوتا ، میرا دوران پریس کانفرنس آبدیدہ ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ جو ان کے پاس پراپرٹی ہے وہ فراڈ کی پراپرٹی ہے، کوئی پاکستانی ان کے ساتھ لین دین نہ کرے ۔
میرا نے یہ بھی کہا کہ ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ،میرا مطالبہ ہے کہ اس شخص کو فوری گرفتار کیا جائے۔
اداکارہ میرا نے مزید کہا کہ ہمیں تحفظ چاہئیے ،مختلف گاڑیاں گھر کے باہر گھومتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News