Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی خاتون کی 8 انچ طویل پلکیں توجہ کا مرکز بن گئیں

Now Reading:

چینی خاتون کی 8 انچ طویل پلکیں توجہ کا مرکز بن گئیں

بیجنگ سے تعلق رکھنے والی چینی خاتون کی دیدہ زیب اور طویل پلکیں ہر ایک کی توجہ کا مرکز بن گئیں ہیں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ان کی بعض پلکیں 8 انچ تک طویل ہیں، جن کا وہ بھرپور خیال بھی رکھتی ہیں۔

ان خاتون کا نام یون جیانژیا ہے، انہوں نے اس کی جینیاتی وجہ جاننے کی بھی کوشش کی ہے لیکن ان کے خاندان میں کوئی ایسا نہیں جس کی پلکیں اتنی بڑی ہوں، اس لئے وراثتی طبی عوامل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

سب سے پہلے جون 2016 میں یون جیانژیا نے اپنا ریکارڈ قائم کیا تھا اور اس وقت ان کی پلکوں کی اوسط لمبائی 4.88 انچ تھی ،جب وہ ڈاکٹر کے پاس گئی تو بہت غور کے بعد ان کی پلکوں میں غیرمعمولی اضافہ تو نوٹ کیا گیا لیکن بہت تحقیق کے بعد بھی اس کی وجہ بیان نہیں کر سکے۔

چینی خاتون کا کہنا تھا کہ  2015 میں پہلی مرتبہ مجھے معلوم ہوا کہ میری پلکیں بڑھ رہی ہیں، اگرچہ ان کے بڑھنے کی رفتار سست تھی لیکن وہ طویل سے طویل تر ہوتی گئیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ان کی الٹی آنکھ کے اوپر کی پلک کو جب ناپا گیا تو وہ 8 انچ طویل نکلی اور یوں انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر