
بھارتی ہیرو سُشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں کی جانب سےاُن کی خودکشی کا دن یعنی 14 جون کو ’اینٹی نیپو ٹزم ڈے‘ قرار دے دیا ہے۔
آج کے دن پہلی برسی کے موقع پر سشانت سنگھ راجپوت کی یاد میں کروڑوں مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹس پر پوسٹنگ کے ذریعے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
بھارتی صارفین اپنے پسندیدہ ہیرو کی یاد میں اقوال، انٹرویوز اور پہلی برسی سے متعلق خوب پوسٹنگ کر رہے ہیں۔
On The Day Of 14th June 2020 Great Bollywood Actor, Human Being And Intellectual Mr. Sushant Singh Rajput Found Dead In His Mumbai Based Apartment And We The Fan Of SSR Decide To Celebrate His Memory As World Anti Nepotism Day Every Year Onwards.#FIRForSushantUnder302 pic.twitter.com/VWIt3ja4Ki
Advertisement— 𝐶𝑟𝑖𝑠𝑡𝑖𝑎𝑛𝑜 𝑅𝑜𝑛𝑎𝑙𝑑𝑜 𓃵 (@KapTaanVj) June 22, 2020
واضح رہے کہ بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ سال 14 جون 2020ء کو اپنے فلیٹ میں خود کشی کر لی تھی لیکن سشانت کی خود کشی کو اُن کے خاندان کی جانب سے قتل قرار دیا گیا تھا۔
تاہم کئی ماہ کی تحقیق کے بعد بھارتی حساس اداروں کی جانب سے قتل کے مفروضے کو رد کر کے حتمی رپورٹ میں سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو خودکشی قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News