معروف گلوکارہ معصومہ انور کا نیا ویڈیو سانگ ’خط‘ ریلیز کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ معصومہ انور کے گانے کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
گانے کے حوالے سے گلوکارہ معصومہ نے کہا کہ میرا نیا ویڈیو سانگ ’خط‘ کا میوزک اور اس کا تھیم خوبصورت انداز میں تیار کیا گیا ہے یہ میرے چاہنے والوں کو اپنا گرویدہ بنا لے گا اور سب کو بہترین میوزک سننے کا موقع ملے گا۔
اس گانے کی کہانی فلموں کے معروف اداکار شفقت چیمہ کی زندگی کی عکاسی ہے، ویڈیو سانگ کا میوزک معروف موسیقار فخر عباس نے ترتیب دیا ہے جبکہ ویڈیو کو ایگزیکٹو پروڈیوسر بلاول چوہدری اور ریان چوہدری نے بیک اسٹیج پروڈکشن اور آئیکونک سلوشن کے پلیٹ فارم سے جاری کیا ہے۔
معروف اداکار شفقت چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو سانگ میری زندگی کی عکاسی کرتا ہے، میرا پہلا ویڈیو سانگ ہے جس میی دکھائی جانے والی کہانی میرے بچپن سے اب تک کے سفرکی ہے، اس سانگ کو بہترین انداز میں گاتے ہوئے معصومہ انور نے گلوکاری کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔
بلاول چوہدری کا کہنا تھا کہ سابقہ میوزک پروجیکٹس کی طرح یہ ویڈیو سپر ہٹ ثابت ہوگی۔
انہوں کہا کہ میوزک انڈسٹری کی ترقی کے لئے اپنے پلیٹ فارم کو سب فنکاروں کے لئے مختصر کر رکھا ہے تا کہ سب مل کر موسیقی کی دنیا میں اپنا اور ملک پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News