ٹک ٹاک ایپلیکیشن دراصل دنیا کی پہلی ایسی ایپ ہے جو کہ فیس بک کی ملکیت نہیں ہے اور اس ایپ کی منفرد بات یہ ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ہر طرح کے لوگوں کو اپنے ٹیلنٹ کی رونمائی کرنے میں مدد کرتی ہے۔
ٹک ٹاک دنیا کی 5 ویں نان گیم ایپ ہے جس کو 3 ارب سے زیادہ بار ڈاوٌن لوڈ کیا جاچکا ہے۔
جنوری سے جون 2021 کے دوران اس ایپ کو دنیا بھر میں 38 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ بار ڈاوٌن لوڈ کیا گیا ہے تاہم اس سے پہلے یہ اعزاز واٹس ایپ، میسنجر، فیس بک اور انسٹاگرام کے پاس تھا جو سب فیس بک کی زیرملکیت ہیں۔
لیکن اب فیس بک کی مرکزی ایپ میں بھی ٹک ٹاک جیسے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 2019 میں واضح کرچکے ہیں کہ انہیں ٹک ٹاک پسند نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
