
عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کو ہر طرف سے مبارک بادیں آنے لگیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوکار نک جونس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ پریانکا چوپڑا کی کچھ خوبصورت اور یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔
انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری محبت کو سالگرہ مبارک ہو۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
گلوکار نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ صرف آج نہیں بلکہ ہر دن دنیا کی تمام خوشیوں کی حقدار ہیں۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بالی ووڈ کی نامور شخصیات کترینہ کیف، کرینہ کپور اور انوشکا شرما سمیت کئی بڑے ناموں کی جانب سے سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات اور مبارکباد دی جارہی ہیں۔
خیال رہے کہ دسمبر 2018 میں پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News