
سابقہ اداکارہ رابی پیرزادہ نے عیدالاضحیٰ میں قربانی کے لئے بکرے کی جگہ گائے لینے کی وجہ بتا دی۔
انہوں نے کہا کہ گائے کی قربانی کر کے وہ زیادہ گھروں میں گوشت تقسیم کر سکیں گے۔
سابقہ گلوکارہ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی گائے کے ساتھ تصاویر میں لکھا ہے کہ ’کسی نے کہا مسلمان بڑے ظالم ہیں، ہر عیدالاضحیٰ پر لاکھوں جانور مار کر کھا لیتے ہیں، تو جواب آیا پوری دنیا میں روز کئی ریسٹورنٹ اور بڑی بڑی فوڈ چینز والے جانور مار کر لوگوں کو مہنگے کھانے کھلاتے ہیں، مسلمان یہ جانور ذبح کر کے غریبوں کا پیٹ بھرتے ہیں، اسلام مکمل ضابطۂ حیات ہے ،الحمد لِلّٰہ۔
کسی نے کہا مسلمان بڑے ظالم ہیں ہر عیدالاضحیٰ پر لاکھوں جانور مار کر کھا لیتے ہیں۔ تو جواب آیا پوری دنیا میں روز کئ رسٹورنٹ اوربڑی بڑی فوڈ چینز والے جانور مار کر لوگوں کو مہنگے کھانے کھلاتے ہیں۔ مسلمان یہ جانور ذبح کر کے غریبوں کا پیٹ بھرتے ہیں۔
اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے۔ الحمداللہ pic.twitter.com/QuaisrIjBfAdvertisement— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) July 18, 2021
انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں اپنے قربانی کے جانور سے متعلق لکھا کہ میری گائے بہت مہنگی اور بڑی نہیں، اتنے پیسوں میں بڑا بکرا لے کر شو آف کرنے سے اچھا تھا میں گائے لے کر زیادہ گھروں تک گوشت بانٹ سکوں۔
رابی پیرزادہ نے یہ بھی لکھا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ میری نیت اور میری قربانی قبول فرمائیں ،آمین۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News