پاکستانی اداکارہ عفت عمر نے شوہر سے طلاق سے متعلق سوال پر ایک صارف کو کرارا جواب دے دیا۔
اداکارہ کی جانب سے آج کل اپنی شادی کی تصاویر سمیت شوہر کے ہمراہ حالیہ تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔
ان ہی میں ایک پوسٹ پر اداکارہ سے صارف نے پوچھا کہ آپ کی طلاق ہوگئی ہے ۔
صفیہ نامی صارف کو عفت عمر نے طنزیہ لہجے میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ تھوڑی سی عقل یا کامن سینس استعمال کرلیں تو آپ کو خود سمجھ آجائے گی۔
اداکارہ نے لکھا کہ اگر ایسا معاملہ ہوتا جیسا آپ کہہ رہی ہیں تو پھر میں کیوں یہ تصاویر ابھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتی ۔
یاد رہے کہ عفت عمر اپنے بے باک تبصروں اور تیکھے کمنٹس کی وجہ سے اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News