
بالی ووڈ میں نوے کی دہائی مقبول ترین جوڑی گووندا اور روینہ ٹنڈن بڑے پردے پر واپسی کررہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق اداکار گووندا نے اداکارہ روینہ ٹنڈن کے ساتھ ملکر انڈسٹری کے متعدد سپرہٹ فلمیں کی ہیں جن میں دلہے راجا، بڑے میاں چھوٹے میاں، آنٹی نمبر ون، راجا جی، آنکھیوں سے گولی مارے اور اناڑی نمبر ون جیسی فلمیں شامل ہیں۔
[amazonad category=”Auto”]
ماضی کی یہ کامیاب ترین جوڑی ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کی تیاری کررہی ہے جس کا اعلان اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے کیا تاہم انہوں نے فلم کی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔
اداکارہ نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکار گوندا کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کی اور کیپشن میں انہوں نے لکھا ’’دی گرینڈ ری یونین‘‘۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
انہوں نے مزید لکھا کہ ہم بڑے پردے پر کام کرنے کے لئے دوبارہ ایک ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ روینہ ٹنڈن نے اپنی پوسٹ میں خود ہی سوالات کرکے مداحوں کا انتظار مزید بڑھا دیا، اداکارہ نے لکھا، ’’کب ؟ کہاں؟ کیسے؟ ’’جلد آرہا ہے‘‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News