
پاکستانی معروف اداکار شہروز سبزواری نے ادکارہ و سپر ماڈل صدف کنول سے شادی کرنے کی اصل وجہ بتادی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ادکار جوڑی شہروز سبزواری اور صدف کنول نے حال ہی میں بطور مہمان ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی نجی، پیشہ وارانہ زندگی سمیت اپنی شادی سے متعلق بھی بات کی۔
[amazonad category=”Electronics”]
شو کے دوران میزبان نے شہروز سبزواری سے دوسری شادی سے متعلق پوچھا جس پر انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں بہت مشکل وقت سے گزر رہے تھے اور اتنی مشکلوں سے گزرنے کے بعد انہوں نے اکیلے نہیں رہنا تھا، انہوں نے شادی کرنی ہی کرنی تھی اور جب وہ صددف سے ملے تو انہیں بہت اچھا لگا وہ بہت صاف دل اور صاف گو انسان ہے کہ آپ ایسے انسان سے مل کر اُن کے بغیر رہ نہیں سکتے ۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ شادی کر لینے سے معاملات سلجھ جاتے ہیں اور زندگی خوبصورت ہو جاتی ہے، ان کا یہی ارادہ تھا اور انہوں نے صدف کنول سے کہا کہ کوئی ڈرامے بازی نہیں ہوگی، اُن کی نیت صاف ہے وہ شادی کرنا چاہتے ہیں۔
شہروز سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ رشتے اوپر آسمانوں پر بنتے ہیں اور نیچے زمین پر دلوں میں ڈال دیا جاتا ہے کہ یہ انسان آپ کے لئے ہے، انہوں نے کبھی اس سے ہٹ کر صدف کنول کے لئے سوچا ہی نہیں تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News