
معروف ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ نے پاکستانی اداکاراؤں کے لباس سے متعلق گفتگو کی ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں معاشرتی مسئلے پر اظہارِ خیال کیا۔
[amazonad category=”Mobile”]
رابعہ بٹ نے ناقدین کے لئے کہا کہ آپ بہت گرے ہوئے انسان ہیں اگر کسی کی عزت نہیں رکھ پارہے، آپ کی حیثیت کیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر میں کہتی ہوں کہ غیر اخلاقی کپڑے پہننے والے غلط کررہے ہیں تو میں کیسے کہوں، میں خود ایسے کپڑے پہن چکی ہوں لیکن اس وقت میں ناسمجھ تھی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
رابعہ بٹ نے مزید کہا کہ اب جب میں سیکھ چکی ہوں تو کہتی نہیں بلکہ کرکے دِکھاتی ہوں، اسی طرح جو پہن رہا ہے اس نے یہ چیز نہیں سیکھی ہوگی لیکن اس کا وقت بھی آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ رب نے بھی کہا ہے کہ میں اس وقت تک معاف کروں گا جب تک قبر میں نہیں پہنچ جاتے لیکن لوگ اپنی باتوں سے دوسرے کو قبر میں پہنچا دیتے ہیں۔
اداکارہ نے غیر اخلاقی لباس سے متعلق کہا کہ میں ذاتی طور پر عریانیت کو پسند نہیں کرتی، ایسی کوئی بھی چیز جو میں اپنے گھر والوں کے سامنے بیٹھ کر نا دیکھ سکوں نا کرسکوں وہ غلط ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News