Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ کنگنا رناوت اپنے خلاف دائر کیس ختم کروانے ہائی کورٹ پہنچ گئیں

Now Reading:

اداکارہ کنگنا رناوت اپنے خلاف دائر کیس ختم کروانے ہائی کورٹ پہنچ گئیں

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اپنے خلاف دائر کیس کے خاتمے کے لئے ممبئی ہائی کورٹ پہنچ گئیں، انھوں نے جاوید اختر کی جانب سے دائر کیس ختم کرنے کی درخوست کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنے وکیل رضوان صدیق کے توسط سے بمبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

انھوں نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اندھیری کی مجسٹریٹ کی عدالت نے ان کے خلاف کیس کی کارروائی میں قانونی ضابطے پورے نہیں کیے۔

درخواست میں بتایا گیا کہ کنگنا نے دندوشی سیشن کورٹ میں اس سلسلے میں درخواست دی تھی جو مسترد ہوگئی، اور اسی وجہ سے انہوں نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

درخواست میں اس جانب بھی اشارہ کیا گیا کہ ان کے خلاف جاوید اختر کی جانب سے دائر کیے گئے کیس میں گواہان کو پولیس کی جانب سے ڈرایا دھمکایا جاسکتا ہے اور اسی وجہ سے ان کے ریکارڈ کیے گئے بیان پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا جاوید اختر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں حقیقی کیس بنتا ہے کہ نہیں۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ اگر اس طرح کے عمل کی اجازت دی جاتی ہے تو اس کے بعد دیگر مجسٹریٹس کے لئے ایک غلط مثال بن جائے گی جبکہ اس کی وجہ سے ملزم کے حقوق بھی متاثر ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر