
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے رشتوں کے خراب ہونے یا ٹوٹنے کا ذمہ دار مردوں کو ٹھہرا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منیب بٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں میاں بیوی کے رشتے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک بیوی جو گھر پر شوہر کا انتظار کررہی ہوتی ہے اسے شوہر سے صرف اس کا وقت اور توجہ چاہئیے ہوتی ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
انہوں نے کہا کہ اسے آپ سے ایسی کوئی امید نہیں ہوتی کہ آپ اسے چاند پر لے کر جائیں۔
اداکار نے کہا کہ بیوی کو شوہر کا صرف دھیان چاہئیے اگر پورا دن گزرنے کے بعد آپ کو وہ کوئی بات بتا رہی ہے تو آپ کم سے کم اسے سُنیں تو سہی۔
منیب بٹ کا کہنا تھا کہ مرد اکثر اپنی بیویوں کی باتوں کو سُننے سے ہی انکار کردیتے ہیں اور نہ سُننے کے لئے فضول بہانے ڈھونڈتے ہیں جیسے کہ ابھی میچ دیکھ رہا ہوں بعد میں بتانا اور سر میں درد کیا ہوا ہے تم نے بول بول کر۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بھئی کم از کم آپ اس کی بات سُن تو لو، اس کے پاس آپ کے علاوہ اور ہے ہی کون؟ یا تو وہ آپ کو بتائے گی یا پھر وہ اپنی امی کو کال کرکے بتائے گی امی آج یہ ہوا۔
اداکار نے رشتوں کے خراب ہونے یا ٹوٹنے کا ذمہ دار مردوں کو ٹھہرا تے ہوئے کہا کہ کسی بھی رشتے کے خراب ہونے کی وجہ 80 فیصد مرد ہوتے ہیں، عام طور پر ہمارے معاشرے میں عورتیں بُری نہیں ہیں یہ مرد ہیں جن میں خامیاں ہیں۔
انہوں نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ مردوں نے باہر بھی جانا ہے، دوستوں میں بھی جانا ہے ، اپنے گھر پر ٹائم بھی نہیں دینا اور کچھ حضرات تو ایسے ہیں کہ جنہوں نے گھر پرخرچہ بھی نہیں دینا۔
منیب بٹ نے مزید کہا کہ بیگم کو گھر پر چھوڑ کر بچوں کو چھوڑ کر باہر عیاشی کرنی ہے، یہ سارے جراثیم ہیں ناں، یہ مردوں میں ہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News