Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ کرشمہ کپور نے سنیل شیٹھی کی حس مزاح کو لاجواب قرار دیدیا

Now Reading:

اداکارہ کرشمہ کپور نے سنیل شیٹھی کی حس مزاح کو لاجواب قرار دیدیا

ماضی کی خوبرو بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے سنیل شیٹھی کی حس مزاح کو لاجواب قرار دے دیا۔

اداکارہ نے سنیل شیٹھی کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا جن میں فلم ’رکشک‘، ’سپوت‘ اور ’کرشنا‘ شامل ہیں۔

کرشمہ کپور کے نزدیک سنیل شیٹھی حس مزاح کے لحاظ سے عامر خان اور اکشے کمار سے بہتر ہیں۔

اداکارہ نے انڈین آئیڈل سیزن 12 میں شرکت کے دوران سنیل شیٹھی کے ساتھ ماضی کے خوشگوار لمحات کو بیان کیا۔

 کرشمہ کپور کہتی ہیں کہ ایک مرتبہ چنائی میں فلم شوٹنگ کے دوران میں نے دیکھا کہ میرے کچھ ہی فاصلے پر ایک شخص دھوتی پہنے بیٹھا ہے اور اس کے اردگرد بہت سے لوگ جمع ہیں۔

Advertisement

کرشمہ کپور نے کہا کہ مجھے لگا کوئی سینئر جنوبی آرٹسٹ ہے جسے میں شاید نہیں جانتی، سنیل شیٹھی مجھے اس شخص کے پاس لے گئے جہاں ہم نے 20 منٹ تک گفتگو کی اور ساتھ میں تصاویر بھی بنائیں۔

کرشمہ کپور نے کہا کہ اس کے بعد ہم فلم سیٹ پر واپس آگئے لیکن میں اس وقت حیران رہ گئی جب وہی شخص مجھے میک اپ کرنے آیا، میں نے حیرانی کی حالت میں سنیل شیٹھی سے پوچھا کہ آخر ماجرا کیا ہے؟ اس پر سنیل شیٹھی نے زوردار قہقہہ لگایا اور کہ یہ ایک میک اپ آرٹسٹ ہے۔

اداکارہ نے اسی طرح کا ایک اور واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ فلم کے ایکشن سیکونس کے دوران دو افراد آپس میں لڑ پڑے، ایسا لگ رہا تھا کہ وہ سچ مچ گتھم گتھا ہوگئے ہیں، ان کی لڑائی دیکھ کر میری آنکھوں سے آنسو ٹپکنے لگے۔

کرشمہ کپور نے کہا کہ جب میں نے سنیل شیٹھی سے فوراً پولیس کو بلانے کو کہا تو سنیل شیٹھی نے ہنستے ہوئے بتاتا کہ یہ ایک پرینک تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
رجب بٹ کے مرد دوستوں سے ’غیرمناسب روابط‘ کا الزام، ثبوت پیش کرنے کی دھمکی
ایشیا کپ؛ اگر شعیب ملک ٹیم میں ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا، اہلیہ ثنا جاوید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر