Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ صباء قمر نے شادی نا کرنے کی وجہ بتادی

Now Reading:

اداکارہ صباء قمر نے شادی نا کرنے کی وجہ بتادی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی بہترین اور قابل اداکارہ صبا قمر کسی تعریف کی محتاج نہیں ہیں وہ اپنے کام اور بہترین اداکاری سے جانی جاتی ہیں۔

 اداکارہ صرف چند پراجیکٹس پر ہی کام کرنا پسند کرتی ہیں اور اسی طرح وہ اپنی ڈریسنگ کے حوالے سے بھی بہت سلیکٹو رہتی ہیں۔

صبا قمر  پاکستان کے کئی ڈراموں اور اشتہارات میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

حال ہی میں مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اداکارہ نے اب تک شادی نہیں کرنے کی اصل وجہ کے حوالے سے بتایا ہے۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک اسکرین شاٹ لگایا جس میں صباء قمر سے کسی نے ان کی شادی کے حوالے سے سوال کیا تھا کہ، ’آپ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی؟‘۔

Advertisement

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا ہے کہ، اس چار دن کی اٹینشن کے لئے، روز روز کی ٹیشن نہیں لے سکتی ہوں‘۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ادکارہ نے عظیم خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن کچھ سنگین الزامات کے باعث اداکارہ نے یہ رشتہ ختم کردیا تھا۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے ان کو تمغہ امتیاز سے نوازا جو شہریوں کو ان کی کامیابیوں کی بنیاد پر منعقد کیا جاتا ہے جبکہ 2016 میں انہوں نے فنون لطیفہ کے شعبوں میں نمایاں کام کے اعتراف میں پرائڈ آف پرفارمنس حاصل کیا ۔

اسکے علاوہ 2018 میں یوم آزادی کے موقع پر ڈیلی ٹائمز نے صبا قمر کو “پرائیڈ آف پاکستان” کا نام دیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر