Advertisement
Advertisement
Advertisement

رئیس کی آفر کا سن کر والدہ رونے لگی تھیں، ماہرہ خان

Now Reading:

رئیس کی آفر کا سن کر والدہ رونے لگی تھیں، ماہرہ خان

پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب اُنہوں نے اپنی والدہ کو بتایا تھا کہ وہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اُن کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی تو وہ خوشی سے رونے لگ گئی تھیں۔

بھارتی ویب سائٹ پر ماہرہ خان کا ماضی کا وہ انٹرویو شائع کیا گیا ہے جس میں اُنہوں نے فلم ’رئیس‘ کی آفر پر اپنے اہلخانہ کے ردّعمل کا ذکر کیا تھا۔

[amazonad category=”Mobile”]

اداکارہ نے کہا تھا کہ رات کا وقت تھا تو میں نے اپنے والد، والدہ اور بھائی کو بتایا کہ مجھے بھارت سے فلم رئیس میں کام کرنے کی آفر آئی ہے جس پر سب حیران ہوگئے تھے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ میں نے گھر والوں کو بتایا کہ فلم میں شاہ رخ خان میرے ساتھی اداکار ہوں گے جس پر میری والدہ حیرانگی سے کہنے لگیں، کیا بولا؟ دوبارہ کہنا ، میں نے والدہ سے کہا، جی ہاں! میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کروں گی تو میری والدہ خوشی سے رونے لگیں کیونکہ اُنہیں اس بات پر بالکل یقین نہیں آرہا تھا۔

Advertisement

ماہرہ خان نے مزید کہا کہ میری والدہ خوشی سے نہال ہوگئی تھیں کیونکہ اُن کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ میں ایک بار شاہ رخ خان کے ساتھ ضرور کام کروں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان اور شاہ رخ خان ہندی فلم ’رئیس ‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر