پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور ٹی وی اسکرین جوڑی، معروف یو ٹیوبر اور روسٹر ارسلان نصیر اور اداکارہ ایمن سلیم دوبارہ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ہے تاہم اب اس مشہور ٹی وی اسکرین جوڑی کے مداح انہیں کشمیر پریمئر لیگ کے سیزن ون کے لئے فرینچائز اوور سیز واریئرز کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر ایک ساتھ ضرور دیکھ سکیں گے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکار ارسلان نصیر نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر کشمیر پر یمئرلیگ کی فرینچائز اوور سیز واریئرز کی پروموشنل ویڈیو شیئر کرتے ہوئےاپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی۔
اداکار نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب اوورسیز واریئرز کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ ایمن سلیم نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ کافی خوش بھی نظر آرہی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت ہی خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہ میں کشمیر پریمئر لیگ کے پہلے سیزن کے لئے فرینچائز اوور سیز واریئرز کی برانڈ ایمبیسیڈر ہوں گی۔
واضح رہے کہ ارسلان نصیر اور ایمن سلیم کو رمضان میں نشر ہونے والے خصوصی ڈرامے سے کافی شہرت حاصل ہوئی اور ان دونوں کو ایک ساتھ خوب پسند بھی کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News