
بھارتی اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف نے ’کترینہ خان‘ بننے کا بڑا موقع گنوا دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک مرتبہ شادی کی تقریب میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور انڈسٹری کی باربی ڈول کترینہ کیف مدعو تھے اس وقت سلمان خان اسٹیج پر موجود تھے اور اسی دوران گلوکار میکا سنگھ کا گانا ’چکنی چمیلی‘ بجا جس پر فلم ’اگنیپتھ‘ میں کترینہ کیف نے رقص کیا۔
[amazonad category=”Mobile”]
سلو میاں نے گانا بجتے ہی اداکارہ کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کترینہ۔۔ پھر سلمان خان نے وقفہ لیا اور آگے کہا کیف ، اداکار نے ایک بار پھر وقفہ لے کر کہا کپور۔۔ اس کے بعد سلمان خان نے اداکارہ پر طنزاً کہا کہ ’کتنا بڑا موقع گنوا دیا خان بننے کا، جس پر تقریب میں موجود لوگوں نے زوردار قہقہے لگائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News