
بھارتی اداکار عامر خان نے پہلی شادی کے اختتام پذیر ہونے کے بعد کے دنوں کے بارے میں یہ انکشاف کیا تھا کہ سلمان خان نے انھیں اس صدمے سے نکالنے میں کافی مدد کی۔
تفصیلات کے مطابق عامر خان نے اپنی دوسری بیوی کرن راؤ کے ساتھ شادی کے اختتام کا اعلان کیا ہے جبکہ ان کی پہلی شادی 2002 میں ختم ہوئی تھی۔
[amazonad category=”Auto”]
عامر خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے بعد انھوں نے سلمان خان سے دوری اختیار کرلی تھی کیونکہ انھیں لگتا تھا کہ سلمان ایک گھمنڈی انسان ہیں۔
عامر خان نے بتایا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی انتہائی خراب رہا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ سلمان خان ان کی زندگی میں اس وقت دوبارہ آئے جب ان کی پہلی طلاق ہوئی ، یہ وہ وقت تھا جب وہ صدمے سے دوچار تھے۔
انھوں نے بتایا کہ سلمان خان نے ان سے رابطہ کیا اور پھر ملاقاتیں کی، اس وقت ہم نے ساتھ مل کر شراب نوشی بھی کی، اور تب سے ہمارا رابطہ مضبوط ہوا اور یہ دوستی کا رشتہ بڑھتا چلا گیا۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 15 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News