
پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین گلوکارہ آئمہ بیگ کی شہباز شگری کے ہمراہ دلکش تصویریں وائرل ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں اپنی شادی کے حوالے سے ایک اہم اعلان کرنے والی گلوکارہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ہونے والے شوہر شہباز شگری کے ہمراہ کچھ دلکش تصویریں شیئر کیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویریں حالیہ ایوارڈز شو کی ہیں جس میں آئمہ بیگ نے سُرخ رنگ کا مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا تھا جبکہ اُن کے منگیتر شہباز شگری نے سیاہ رنگ کا پینٹ سوٹ پہنا تھا۔
[amazonad category=”Auto”]
آئمہ بیگ نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوکر لکھا کہ میری ہمیشہ والی ڈیٹ سے ملیے۔
گلوکارہ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے شہباز شگری نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ مجھے خود سے مل کر بہت اچھا لگا۔
خیال رہے کہ آئمہ بیگ گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News