پاکستان کے مقبول ترین اداکار عمران اشرف کی تصویر کا ایک خاتون مداح نے اپنے چہرے پر ٹیٹو بنوا کر سب کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک خاتون بلاگر نے اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں اُن کے چہرے پر اداکار عمران اشرف کا ٹیٹو بنا ہوا تھا۔
[amazonad category=”Mobile”]
خاتون مداح نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں عمران اشرف سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں۔
اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھے ڈرامہ سیریل ’رقصِ بسمل‘ آپ کے شاندار کردار موسیٰ کی وجہ سے بہت پسند ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مداح نے مزید لکھا کہ آپ نے اپنے کیرئیر کے تمام کرداروں سے یہ ثابت کردیا ہے کہ خود کو دُنیا کے سامنے منوانے کے لئے صرف ٹیلنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
دوسری جانب عمران اشرف نے اپنی مداح کی تصویر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور محبت پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ اگلے درجے کا پیار ہے۔‘
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اداکار نے مداح کی محبت کے لئے اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ عمران اشرف کو اُن کے کردار موسیٰ کی وجہ سے پاکستان سمیت بھارت میں خوب شہرت مل رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News