
سابقہ اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ اُنہیں بچپن سے ہی پینٹنگ کرنے کا بہت شوق تھا۔
اداکارہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں پیٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں رابی پیرزادہ کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔
پینٹنگ کا مجھے بچپن سے شوق تھا لیکن شوبز چھوڑنے کے بعد جب میں نے اللہ کے کلام کو لکھنا شروع کیا تو مجھ پر میرے رب کی ایک اور نعمت آشکار ہوئی، میری اپنی لکھائی تو اتنی اچھی نہیں تھی لیکن اللہ تبارک و تعالی کے کلام کی خوبصورت کیلگرافی نے میرے آرٹ کو چار چاند لگا دیے۔ pic.twitter.com/Emhrods8PL
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) July 22, 2021
رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بچپن سے ہی پینٹنگ کرنے کا بہت شوق تھا لیکن شوبز چھوڑنے کے بعد جب میں نے اللّہ تعالیٰ کے کلام کو لکھنا شروع کیا تو مجھ پر میرے رب کی ایک اور نعمت آشکار ہوئی۔
اُنہوں نے لکھا کہ میری اپنی لکھائی تو اتنی اچھی نہیں تھی لیکن اللّہ تبارک و تعالیٰ کے کلام کی خوبصورت کیلگرافی نے میرے آرٹ کو چار چاند لگا دیے۔
واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے سال 2019 میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گُزارنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News