پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے اپنے اسٹائلش لُکس پر کہا ہے کہ وہ اپنے بجٹ میں رہ کر ہی اسٹائلش ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کیں جس کے کیپشن میں انہوں نے اسٹائل اور برانڈز سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے لکھا کہ اصل میں اسٹائل آپ کی دولت کی نمائش نہیں ہے بلکہ اپنے خیالات و تصورات کا ایک اظہار ہے۔
حرا مانی نے لکھا کہ یہ دو الگ چیزیں ہیں، اسٹائل الگ ہے اور دولت کی نمائش الگ چیز ہے۔
حرا مانی نے مزید لکھا کہ وہ اسٹائلش تو ہیں لیکن اپنے بجٹ میں رہ کر ہی اسٹائلش ہیں۔
انہوں نے سیدہ ماہ جبین نامی خاتون کا خوبصورت لباس گفٹ کرنے کا شکریہ بھی ادا کیا۔
حرا مانی نے اسی پوسٹ میں مداحوں سے سوال کیا کہ مانگے ہوئے کپڑے پہننے کا بھی الگ ہی مزہ ہے، لہذا وہ بھی بتائیں کہ اس بارے میں ان کا کیا خیال ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News