Advertisement
Advertisement
Advertisement

بالی وڈ کے اداکار عامر خان، فاطمہ ثناء سے کب شادی کرینگے؟

Now Reading:

بالی وڈ کے اداکار عامر خان، فاطمہ ثناء سے کب شادی کرینگے؟
عامر خان، فاطمہ ثناء

بالی وڈ کے مشہور اداکار عامر کی حال ہی ہونے والی طلاق کی خبروں کے بعد ان کی دوسری شادی کی خبریں گردش میں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق عامر خان کی طلاق کے بعد دوسری شادی کے حوالے سے کہا یہ جارہا تھا کہ عامر خان اور کرن کی طلاق کی ذمہ دار نوجوان اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ ہیں جس کے بعد اداکارہ نے ان تمام الزامات کی تردید بھی کردی تھی۔

حال ہی میں اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ  تصاویر شیئر کی جس پر مداحوں نے ان سے سوال کیا کہ وہ عامر خان سے شادی کب کرینگی۔

ان سوالوں کا کوئی جواب نا دیتے ہوئے اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے فی الحال خاموش رہنا بہتر سمجھا ہے۔

خیال رہے کہ اداکار عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ میں شادی کے 15 سال بعد علیحدگی ہوئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس طلاق کی وجہ نوجوان اداکارہ فاطمہ ثناء کو بتایا جارہا تھا تاہم اداکارہ نے ان تمام باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں نے انہیں بہت تکلیف پہنچائی ہے کیونکہ اس طرح کے معاملات کا انہوں  نے اتنے بڑے لیول پر پہلے کبھی سامنا نہیں کیا۔

Advertisement

اداکارہ کے مطابق بہت سے لوگ جن سے ان  کی آج تک کبھی ملاقات بھی نہیں ہوئی وہ بھی اس طرح کی باتیں لکھ رہے ہیں لیکن انہیں بالکل نہیں معلوم کہ سچائی کیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ لوگ غلط سوچیں مگر اب میں نے ایسی باتوں کو نظر انداز کرنا سیکھ لیا ہے۔

یاد رہے فاطمہ ثناء شیخ نے عامر خان کے ساتھ فلم ’دنگل‘ اور ٹھگس آف ہندوستان‘ میں معاون اداکارہ کا کردار نبھایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر