
پاکستان شوبز انڈسٹری کی صدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ کی اداکار فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ،جس کے بعد کہا جارہا ہے کہ اداکارہ کی شوبز میں واپسی متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اعجاز اسلم نے ایک مختصر بوم رینگ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکار کے ساتھ ماہ نور بلوچ اور فیصل قریشی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
[amazonad category=”Mobile”]
اس ویڈیو میں ماہ نور بلوچ کے ہاتھ میں جوس کا گلاس ہے جس سے وہ لطف اندوز ہورہی ہیں جبکہ اعجاز اسلم اور فیصل قریشی اداکارہ کے ساتھ موجود ہیں۔
AdvertisementAadmiyon k mahnoor baloch with the real mahnoor baloch 😃😃 stay tuned for more #weareback #fun #funnyvideos #funny #entertainment #entertaining #staytuned #more #moretocome #aijazaslam #faysalqureshi #mahnoorbaloch …. @arydigitalasia @faysalquraishi @Jerjees pic.twitter.com/NM7606n9wi
— aijaz aslam (@aijazz7) July 2, 2021
اعجاز اسلم نے ویڈیو کو ایک مزاحیہ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ آدمیوں کے ماہ نور بلوچ کے ساتھ اصلی والی ماہ نور بلوچ۔
اداکار نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ مزید معلومات کے لئے ہمارے ساتھ رہیں۔
تاہم اداکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ ماہ نور بلوچ کسی ڈرامے میں نظر آئیں گی یا پھر پروگرام میں۔
واضح رہے کہ اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News