متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رہنماء فیصل سبزواری اور معروف میزبان مدیحہ نقوی کی شادی کو ایک سال کا عرصہ مکمل ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے نجی چینل کی معروف میزبان مدیحہ نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اپنے شوہر کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔
Happy anniversary ♥️ @faisalsubzwari pic.twitter.com/RN7b9dXqSu
— madeha naqvi (@madehanaqvi) July 19, 2021
اپنے پیغام میں مدیحہ نقوی نے رہنماء ایم کیو ایم فیصل سبزواری کو مینشن کرتےہوئے شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
گزشتہ سال ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے نجی چینل کی معروف میزبان مدیحہ نقوی سے دوسری شادی کی تھی۔
فیصل سبزواری اور مد یحہ نقوی کی ولیمہ تقریب کراچی میں انجام پائی تھی جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی شر کت کی تھی اسکے علاوہ اہم مہمانوں میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت صحافیوں، دوستوں اور عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ مدیحہ نقوی اور فیصل سبزواری دونو ں شخصیات کی یہ دوسری شا دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
