Advertisement
Advertisement
Advertisement

والد کی دوسری شادی کے بعد ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی،جینان حسین کا انکشاف

Now Reading:

والد کی دوسری شادی کے بعد ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی،جینان حسین کا انکشاف

معروف پاکستانی اداکارہ جینان حسین نے والد کی دوسری شادی کے بعد اپنی زندگی پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میری عمر تقریباً 12 سال تھی جب والد نے دوسری شادی کی، میں ان کے کافی قریب تھی اس لئے اس واقعے نے مجھے بہت متاثر کیا۔

جینان حسین نے کہا کہ شادی کے بعد چیزیں کچھ بگڑنا شروع ہوگئیں اور وہ ہمیں چھوڑ کر چلے گئے، زندگی میں آنے والی تمام عورتیں اچھی نہیں ہوتیں۔

جینان نے انکشاف کیا کہ والد کے جانے کے بعد میں سخت بے چینی اور ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھی اور اب تک ہوں لیکن اب خود کو سنبھالنے کے طریقے آگئے ہیں، چھوٹی تھی تو والدہ ڈاکٹر کے پاس بھی لے کر گئیں۔

جینان کا کہنا تھا کہ اس وقت میں سنبھل گئی لیکن زندگی میں اب کچھ بھی برا ہو تو فوراً سے وہ سب یاد آنے لگتا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں دوبارہ وہیں آگئی ہوں۔

Advertisement

ایک قصہ سناتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ شادی کے بعد میرے شوہر تعلیم مکمل کرنے ملائشیا گئے تو مجھے انزائٹی اٹیک ہوگیا، وہ وقت میرے لئے انتہائی برا تھا، جن لوگوں کو اس بات کا علم ہے وہ یہ بھی جانتے ہوں گے کہ علیحدگی والی انزائٹی کیا ہوتی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ نقصانات چاہے 50 سال پرانے کیوں نا ہوں، ایک ٹریگر پوائنٹ ہوتا ہے جو کئی سال بعد بھی جاگ سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
رجب بٹ کے مرد دوستوں سے ’غیرمناسب روابط‘ کا الزام، ثبوت پیش کرنے کی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر