عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اپنے نئے گانے ‘رفتہ رفتہ’ کو ریلیز کردیا ہے۔
اس میوزک ویڈیو میں پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ سجل علی بھی اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔
گزشتہ ہفتے پاکستانی گلوکارعاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر گانے کے ریلیز ہونے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب اداکارہ سجل علی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس میوزک ویڈیو کا لنک اور دیگر معلومات کو شیئر کیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
خیال رہے کہ ترون چوہدری اور عمر احمد کی پروڈیوس کردہ اس میوزک ویڈیو کی ہدایات حسام بلوچ نے دی ہیں جبکہ میوزک اور بول مشہور پنجابی سنگر راج رنجودھ نے لکھے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ میوزک ویڈیو تارش میوزک کے بینر تلے ریلیز ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
