
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی ایک اور ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اداکارہ کی ایک اور ڈانس ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں شوبز کی دیگر شخصیات کے ہمراہ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس ویڈیو میں بشریٰ انصاری کے ہمراہ ادکارہ کبریٰ خان بھی سبز ساڑھی میں ڈانس کرتی دیکھی جاسکتی ہیں۔
[amazonad category=”Electronics”]
ایک صارف نے ڈانس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے کورونا ایس او پیز کی خلاف قرار دیا اور لکھا کہ اب کورونا کہاں ہے؟ ہمارے یہاں شادی ہو تو ان کو کورونا ایس او پیز یاد آجاتے ہیں۔
ایک صارف نے ڈانس ویڈیو پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ادکاروں کو کرائے کا ڈانسر قرار دیا۔
ایک صارف نے کہا کہ یہ آنٹی وہی ہیں جن کی بہن کا کورونا سے انتقال ہوا ہے اور جو لائیو سیشن میں کورونا ایس او پیز کا بتارہی تھیں اور اب یہ کھلے عام ناچ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں معروف ہدایتکارہ سلطانہ صدیقی کی فیملی میں ہونے والی شادی کی تقریب میں بشریٰ انصاری کی ڈانس ویڈیو سامنے آنے پر انہیں تنقید کا سامنا تھا، جس پر شوبز شخصیات نے بشریٰ انصاری کی حمایت کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News