Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر شریف کی جائیداد سے متعلق تنازعہ، سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا

Now Reading:

عمر شریف کی جائیداد سے متعلق تنازعہ، سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا

کنگ آف کامیڈین عمر شریف کی جائیداد سے متعلق تنازعہ کھڑا ہوگیا جس کے بعد انہوں نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمر شریف نے جائیداد کو تیسری بیوی کے نام کرنے کے تنازعے پر سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

عمر شریف کے وکیل کا اس تنازعے کے حوالے سے کہنا تھا کہ عمر شریف شدید علیل ہیں، انہیں بھولنے کی بیماری لاحق ہوگئی ہے اور اسی دوران ان کی تیسری بیوی زرین غزل نے دسمبر 2020 میں انہیں خوفزدہ کرکے اپارٹمنٹ اپنے نام کرلیا تھا۔

وکیل نے بتایا کہ عمر شریف نے 2016 میں بینک سے قرضہ لے کر عسکری فور میں اپارٹمنٹ خریدا تھا اور اب خدشہ ہے کہ عمر شریف کی تیسری اہلیہ گیارہ کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ  فروخت کرنا چاہتی ہیں تاہم اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

بعدازاں عدالت نے عمر شریف کی تیسری اہلیہ زرین غزل کو اپارٹمنٹ فروخت کرنے سے روک دیا ہے۔

Advertisement

عدالت نے عمر شریف کی جانب سے دائر سول سوٹ پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے 10 اگست کو جواب طلب کرلیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر