بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ کو ففتھ جنریشن (5 جی) ٹیکنالوجی کے خلاف درخواست خارج ہونے پر دہلی ہائی کورٹ نے 20 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا جو کہ اب تک عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ نے اداکارہ کی جانب سے اب تک جرمانہ جمع نہ کروانے پر حیرت کا اظہار کیا اور جوہی چاؤلہ کو مزید ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔
[amazonad category=”Auto”]
سماعت کے دوران جسٹس جے آر نے ریمارکس دیتے ہو ئے کہا کہ مدعی کے اس رویے پر عدالت حیران ہے کہ اس نے ابھی تک با عزت طریقے سے جرمانہ ادا نہیں کیا۔
خیال رہے کہ جوہی چاؤلہ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروائی تھی جو بعد میں خارج کردی گئ تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News