
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان نے حال ہی میں ہونے والے ایوارڈ شو میں پاکستانی اداکاراؤں کے مغربی ملبوسات کے انتخاب پر تنقید سے متعلق کہا ہے کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانا چھوڑ دیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ارمینا خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایوارڈ شو کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1412004531035062274
اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے خیال میں ہم اسٹائل ایوارڈز کے تمام اداکار اور شرکاء حیرت انگیز نظر آئے۔
[amazonad category=”Auto”]
انہوں نے ایوارڈ جیتنے والے تمام فنکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانا چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ یہ غلط ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں حال ہی میں ہونے والے ایوارڈز شو میں پاکستانی اداکارائیں مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی زد میں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News