Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار سونو سود کی محبت میں 7سالہ بچے نے ٹی وی توڑ ڈالا

Now Reading:

اداکار سونو سود کی محبت میں 7سالہ بچے نے ٹی وی توڑ ڈالا

فلم کے ایک سین کے دوران سونو سود کو مار کھاتا دیکھ کر ان کا ننھا مداح آپے سے باہر ہوگیا اور گھر کا ٹی وی ہی توڑ ڈالا۔

گزشتہ روز ٹوئٹر پر ہارش نامی صارف نے بھارتی میڈیا پر چلنے والی ایک رپورٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ ریاست تلنگانا کے ضلع سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والا 7 سالہ بچہ ‘ویرات’ فیملی کے ساتھ فلم دیکھ رہا تھا جس میں اداکار سونو سود نے وِلن کا کردار نبھایا تھا۔

فلم کے ایک سین میں وِلن کی پٹائی ہوئی تو یہ ویرات سے ہضم نا ہو سکا اور اس نے غصے میں ٹی وی ہی توڑ ڈالا۔

بچے کی والدہ نے اسے مارا تو اس نے کہا کہ میں اپنے پسندیدہ اداکار سونو سود کو مار کھاتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا، ہیرو ہوتا کون ہے ان کو مارنے والا، میں یہ برداشت نہیں کر سکتا۔

ماں نے بچے سے پوچھا کہ تم سونو سود کو کیسے جانتے ہو جس پر اس نے جواب دیا کہ کیا سونو سود نے لاک ڈاؤن کے دوران لاکھوں لوگوں کی مدد نہیں کی تھی؟ میں انہیں یوں پٹتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا۔

Advertisement

تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اسے اداکار سونو سود کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

سونو نے ہلکے پھلکے انداز میں لکھا کہ ارے اپنے ٹی وی مت توڑو، اس کے والد مجھ سے نئے ٹی وی خرید کے دینے کا مطالبہ کریں گے۔

خیال رہے بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے سبب اداکار سونو سود سماجی کاموں میں پیش پیش رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر