Advertisement
Advertisement
Advertisement

عائشہ عمر اپنے بچوں کو کیا سِکھائیں گی؟ اداکارہ نے بتادیا

Now Reading:

عائشہ عمر اپنے بچوں کو کیا سِکھائیں گی؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستان ڈرامہ و فلم کی مقبول اداکارہ عائشہ عمر نے مداحوں کو بتایا ہے کہ مستقبل میں وہ اپنے بچوں کو بتائیں گی کہ اصل مرد کون ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائشہ عمر نے چند دن پہلے سوشل میڈیا پر ایک اسٹوری پوسٹ کی تھی جس کا اسکرین شاٹ وائرل ہو گیا ہے، انہوں نے اسٹوری پر لکھا تھا کہ یہ میرے مستقبل میں ہونے والے بیٹے اور بیٹی کے لئے ہے۔

[amazonad category=”Auto”]

اداکارہ نے اسٹوری میں مردوں کی ان خصوصیات کے حوالے سے بات کی جن کا تذکرہ عام طور پر نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے لکھا کہ میں اپنے بچوں کو بتاؤں گی کہ مرد نرم ہوں گے، دِل کے اچھے اور خالص ہوں گے، مرد وہ ہوں گے جو خواتین کی عزت کریں گے، اپنے عمل کے ذمہ دار ہوں گے، اپنے احساسات کو بتانے کے قابل ہونے کے ساتھ ساتھ محبت کرنے والے بھی ہوں گے۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کو بتاؤں گی کہ مرد حضرات ان تمام چیزوں سے مختلف ہوتے ہیں جو معاشرہ انہیں مرد بننے کے لئے اب تک بتاتا رہا ہے۔

اداکارہ کی اس وائرل اسٹوری پر بے شمار صارفین نے انہیں سراہا اور ان کی سوچ کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے کہ اداکارہ عائشہ عمر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر