پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ وہ اب اپنی زندگی کے اُس مقام پر موجود ہیں جہاں وہ صرف اپنے دل کی سُنتی ہیں اور اُس کے مطابق ہی ایک خوشگوار زندگی گُزار رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نور بخاری نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں کیک اور کچھ تحائف کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
سابقہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ زندگی کا ایک اور سال گُزر گیا اور کیا اب ہم اپنی منزل تک پہچنے کے قریب ہیں؟
اُنہوں نے لکھا کہ آج میری سالگرہ ہے اور میں اس موقع پر ہر اُس شخص کے لئے اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرنا چاہتی ہوں جو اس سفر میں میرے ساتھ رہا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
نور بخاری نے لکھا کہ میں اپنی بڑھتی عُمر کے ساتھ بہت کچھ سیکھ رہی ہوں اوراب زندگی کے اُس مقام پر موجود ہوں جہاں مجھے منفی اور مطلبی لوگوں کی ضرورت نہیں ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ میں اب اپنے دل کی سُنتی ہوں جو دل کہتا ہے وہ کرتی ہوں، جو اچھے لوگ ہیں صرف اُن سے ملتی ہوں اور اپنے اردگرد کے لوگوں کی مدد کرتی ہوں۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میرے لئے میرے اہلخانہ سے زیادہ اہم کوئی نہیں ہے، میں چاہتی ہوں کہ میں اپنے بچوں کی بہترین پرورش کروں اور میرے شوہر، ماں اور بہن مجھ پر فخر محسوس کریں۔
آخر میں نور بخاری نے خود کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔
واضح رہے کہ نور بخاری کی اس پوسٹ پر مداحوں کی بڑی تعداد اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News