پاکستان کے معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر نے اداکارہ صدف کنول کے بیان کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوہر کی خدمت کرنا ان کا ذاتی فعل ہے، انہوں نے اپنی رائے کسی پر بھی مسلط کرنے کی کوشش نہیں کی۔
پاکستان کے نمبر 1 نیوز چینل بول نیوز کے پروگرام ایسے نہیں چلے گا میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ صدف کنول اپنے شوہر کے جوتے پالش کرے یا انھیں موزے ڈھونڈ کر دے، یہ سراسر ان کا ذاتی فعل اور مسئلہ ہے، ہمارے معاشرے میں ایسا ہو ہی نہیں رہا۔ اگر کوئی خاتون اپنے شوہر کی خدمت کیلئے ایسا کرتی ہے تو یہ محبت کی اعلیٰ مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدف کنول نے کوئی بری بات نہیں کی، اس نے خواتین کو کوئی قانون بنا کر نہیں دیدیا، یا ان کے گھروں میں جھانک کر نہیں دیکھا کہ انہوں نے بھی ایسا ہی کرنا ہے۔
معروف ڈرامہ نگار کا کہنا تھا کہ جس نے جو کرنا ہے کرے، ہم تو اپنی اقدار کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News